ایل پی جی کی من مانی فروخت جاری، سرکاری قیمت 308 روپے کے بجائے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ایل پی جی کی من مانی فروخت جاری، سرکاری قیمت 308 روپے کے بجائے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہی ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح 11 کلو 800 گرام کے گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 3 ہزار 643 روپے مقرر ہے، لیکن دکاندار یہی سلنڈر صارفین کو 5 ہزار روپے تک میں فروخت کر رہے ہیں۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔