لاہور: ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث لاہوریوں کو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آج بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکا، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے صرف زندہ برائلر مرغی کی قیمت 373 روپے فی کلوگرام مقرر کی ہے، مگر لاہور میں بیشتر شہری زندہ برائلر مرغی خریدنے کی بجائے گوشت خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس صورتحال میں برائلر گوشت کی قیمت کا کوئی تعین نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے دکاندار مختلف قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت کی قیمتیں 500 سے 520 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔ شہریوں نے اس صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر برائلر گوشت کی قیمت کا تعین کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت برائلر گوشت کی قیمت پر واضح فیصلہ نہیں کرتی، دکاندار عوام کو لوٹتے رہیں گے۔