کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی کلو 500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری نرخوں سے تقریباً 200 روپے زائد ہے، جس کی وجہ سے عام صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ سپلائی کم ہونے کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا امپورٹرز زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں گرمی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ ایک ماہ کے لیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ خطاب میں انہوں نے ریلویز میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے اور چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے دینے کے اقدامات بھی عوام کے لیے ریلیف کے طور پر بیان کیے تھے۔