لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور چیف ٹا ئون پلانرز نے انہیں بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سنٹر میں ٹا ئون پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کے افسران ایک ہی جگہ تعینات ہوں گے ، شہریوں کو نقشے کی منظوری اور دیگر سروسز کے لیے ایل ڈی اے آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایل ڈی اے کا سیلنگ اور ڈی سیلنگ کا عمل بھی ڈیجیٹل کردیا گیا ہے اور تمام نوٹسز کیو آر کوڈ پر مبنی کر دیئے گئے ہیں۔