پی ایس ایل 10 کی پلے آف ٹیموں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلے آف ٹیمز کا فیصلہ ہو گیا۔پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاپ فور میں پہنچ گئیں۔راؤنڈ رابن لیگ کا آخری میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پہلاکوالی فائر بدھ کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاک بھارت سیز فائر کے بعد بحال ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں عوام کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔