سروسز ہسپتال :ڈیڈ باڈی شفٹنگ سسٹم کا افتتاح

 کے قیام کا مقصد لواحقین کو بہتر اور باعزت سہولیات فراہم کرنا ہے: ایم ایس 
لاہور(خصوصی رپورٹ) سروسز ہسپتال لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شاندار اقدام کے تحت جدید ڈیڈ باڈی شفٹنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ میت شفٹنگ سنٹر کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رانا خرم آفتاب نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس رانا خرم آفتاب کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے قیام کا مقصد لواحقین کو بہتر اور باعزت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے جدید نظام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔