لاہور (ویب ڈیسک): شہر میں موسم گرم اور حبس زدہ ہے جبکہ گھٹن کی کیفیت بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم شہریوں کو یہ 35 ڈگری جیسی شدت کے ساتھ محسوس ہو رہا ہے۔ دن کے دوران درجہ حرارت بڑھ کر 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج لاہور سمیت بعض شہری علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔یاد رہے کہ 16 سے 19 ستمبر تک مون سون کے گیارہویں اسپیل کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے دوران مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔