قصور (خصوصی رپورٹ) جائیداد کے تنازع پر باپ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ رکن پورہ، گلی نمبر 13 سہاری روڈ قصور کے رہائشی نذیر احمد ولد نظام دین نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن کو بیان دیا کہ اْس کے بیٹے محمد ندیم وغیرہ نے اپنے 2 سے 3 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر جائیداد میں مزید حصہ لینے کے لیے اْس پر تشدد کیا۔پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔