کراچی میں افسوسناک واقعہ،ملزم فرار،مقتول کا سر تاحال برآمد نہیں ہوسکا
رضوان نے والد نصیر کو اس وقت تیز دھار آلے سے قتل کیاجب وہ گھر میں سو رہے تھے
ملزم رضوان کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم سر اپنے ساتھ لے گیا یا کسی مقام پر چھپا دیا
کراچی (آئی این پی )نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم میں لرزہ خیز قتل کی واردات، سفاک بیٹے نے مبینہ طور پر گھر میں سوئے ہوئے باپ کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے سر دھڑ سے جدا کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ مقتول کا سر تاحال برآمد نہیں ہوسکا۔تفصیل کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایم میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقعے مکان نمبر اے فور میں قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جہاں رضوان نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے سگے والد نصیر احمد کو اس وقت تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ہیڈ محرر تھانہ بلال کالونی کے کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد کا سر دھڑ سے جدا کردیا، تاہم مقتول کا سر تاحال نہیں مل سکا۔ ملزم سر اپنے ساتھ لے گیا یا کسی مقام پر چھپا دیا، اس حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔اطلاعات کے مطابق ملزم رضوان کا مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہیں بتایا جاتا ہے