قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو قتل کرڈالا

صوبیہ نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا بیٹے ذیشان کو سخت رنج تھا
ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے وار کر کے جان لے لی
 قصور(آئی این پی )قصور کے علاقے میں ناخلف بیٹے نے اپنی والدہ کو  دوسری شادی کر  نے پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا۔اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔صوبیہ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ذیشان کو غصہ آیا اور اس نے اپنی ماں کا قتل کرنے کا ارادہ کر لیا۔گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے وار کر کے اس کی جان لے لی