بھارت سیدھویں کے بادل پاکستان میں داخل ، ناسا نے میپ جاری کردیا،،آج پنجاب بھر میں سموگ کاامکان

 لاہور کی فضائوں میں آلودگی کا زہر 
 لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی خطر ے کی حد سے بھی کہیں زیادہ بڑھ گئی ، گزشتہ بر سو ں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،لاہورپھر دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا ، اے کیو آئی 1067 تک جا پہنچا،سانس لینا بھی محال ، حد نگاہ صفر ہو گئی ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش 
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور میں 11 علاقوں میں گرین لاک ڈائون بھی سموگ میں کمی نہ لا سکا ، فضائی آلودگی سے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کا گزشتہ برسوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا،لاہور گزشتہ روز بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ائیر کوالٹی انڈیکس 1067 ہوگیا ، بھارتی شہر کولکتہ311اے کیو آئی کیساتھ دوسرے اور دہلی258اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ ڈیفنس کا اے کیو آئی 1853، لبرٹی چوک میں 1208تک جا پہنچا۔بھارتی شہر اجنالہ سے آنے والی تیز ہوائوں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار تک پہنچا دیا جس سے شہری بیمار ہونے لگے۔موسمیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا کہ آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہوائوں کا میپ جاری کردیا جسکے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا۔ناسا نے فضائی امیج بھی جاری کر دیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔لاہور کی فضائوں میں ہرطرف آلودگی کا زہر بھر گیا۔ سانس لینا بھی محال ہوگیا۔ گزشتہ صبح جب لاہور کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 1ہزار سے بھی تجاوز چکاتھا تو اْسوقت لاہور کے قریب شہر دہلی کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس300سے نیچے تھا۔دن کوصورتحال میں بہتری آئی جب شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 283 سطح تک نیچے آگیا۔دن کو سب سے زیادہ 1007 ائیرکوالٹی انڈیکس شملہ پہاڑی پر ریکارڈ کیا گیا یہ علاقہ اْن علاقوں میں شامل ہے جہاں لاک ڈائون نافذ ہے۔ ڈیفنس فیز 8 میں 935اوراپر مال پر اے کیو آئی 561 رہا۔ آلودگی بڑھنے پرہسپتالوں میں متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوآرہا ہے۔ آلودگی پرحکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اْٹھ رہے ہیں جنکی طرف سے مسلسل یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ رواں سال سموگ کی شدت گذشتہ برسوں کی نسبت کم رہے گی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ شدید سموگ پر شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقے صبح/رات کے اوقات میں سرد اورپنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنیکاامکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کو سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔