نیپال میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد سیاسی قیادت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو آج عبوری وزیراعظم مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مظاہروں کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال شدید متاثر ہوئی، تاہم اب حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔حکام کے مطابق دارالحکومت سمیت مختلف شہروں کی بعض سڑکیں اب بھی بند ہیں جبکہ فوج کا گشت جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔