کٹھمنڈو: پرتشدد مظاہروں میں سابق وزیراعظم کی بیوی جاں بحق، فوج نے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیا

کٹھمنڈو: پرتشدد مظاہروں میں سابق وزیراعظم کی بیوی جاں بحق، فوج نے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیا

کٹھمنڈو میں نام نہاد جنریشن زی کے مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنال کی بیوی راجی لکشمی چترکر (رابی لکشمی چترکر) کو شدید جھلسنے کے زخم آئے، جن کے نتیجے میں وہ ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

 مظاہرین نے سوشل میڈیا پر منظم گروپوں کی قیادت میں دولت مند اشرافیہ کی آبادی میں گھس کر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی۔یہ پرتشدد مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قلیل مدتی پابندی کا اعلان کیا، جسے عوام نے حکومتی سنسرشپ کے طور پر دیکھا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگائی، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، صدر اور وزیراعظم کے گھروں سمیت دیگر اہم عمارتوں پر حملے کیے۔وزیر خزانہ بشنو پرساد پوڈیل کو بھی مظاہرین نے سڑک پر نشانہ بنایا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ صورتحال کے شدید دباؤ کے بعد، وزیراعظم پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا اور صدر نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔ اب نیپال میں فوج نے حکومت کا کنٹرول اور اختیار سنبھال لیا۔