لداخ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ، 4 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی

لداخ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ، 4 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی

مقبوضہ کشمیر کے لداخ علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں کے بعد بھارتی حکام نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

 یہ مظاہرے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہوئے اور پرتشدد رنگ اختیار کر گئے۔رپورٹس کے مطابق کشیدہ علاقوں میں سی آر پی ایف تعینات کی گئی ہے اور بغیر اجازت ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہر کی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔گزشتہ روز مرکزی شہر لیہہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں 4 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگائی اور بی جے پی کے دفاتر کو نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 2019 میں بھارتی آئین میں ترمیم کے ذریعے لداخ کو مقبوضہ کشمیر سے علیحدہ کر دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی اور مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔