جام صادق پُل پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اسکول وین اور کار ٹرک کی ٹکر سے متاثر ہوئیں، حادثے میں ایک بچی زخمی ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر پہلے اسکول وین اور پھر کار کو ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں اسکول وین اور کار کو نقصان پہنچا ہے تاہم بڑی ہلاکت سے بچاؤ ہوگیا۔