کراچی کے شاہ فیصل کالونی پل پر نجی اسکول کی وین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثے کے دوران اسکول وین کے بیگز، لنچ باکس اور پانی کی بوتلیں بھی جل گئیں اور وین مکمل طور پر جل گئی، جبکہ وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ شہریوں اور پولیس کی بروقت مدد سے تمام بچے وین سے محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔آگ لگنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے اور اسکول انتظامیہ کو بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے تاکہ مستقبل میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔