قصور کے نیا لاری اڈا کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکول بچوں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ طالبہ ممتہ یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور قادر بخش سمیت سات بچے شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں 11 سالہ نور فاطمہ، 11 سالہ زوہیب، 10 سالہ جمشید، رؤف اور علی حسن شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور کو مفرور ہونے کی بنا پر تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور محتاط نہ رہنے کا نتیجہ تھی، جبکہ اسکول بچوں کی حفاظت اور سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔