کراچی: شاہراہ بھٹو پُل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، دو خواتین زخمی

کراچی: شاہراہ بھٹو پُل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، دو خواتین زخمی

کراچی میں قائد آباد کے قریب شاہراہ بھٹو پُل پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

 تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار خواتین کو چوٹیں آئیں۔چھیپا حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ بھٹو پُل پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ ستارہ دختر لطیف اور 30 سالہ ثناء دختر عبدالعتیق کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر چھیپا کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین کسی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔