اشتہاریوں سمیت 308 ملزم گرفتار،منشیات،اسلحہ بر آمد

بہاولنگر(خصوصی رپورٹ) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈا ئون جاری ہے،205اشتہاریوں سمیت 308 ملزم گرفتار، گرفتار ملزموں میں منشیات فروشوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے جرائم پیشہ افراد بھی شامل، بھاری مقدار میں منشیات سمیت ناجائز اسلحہ بھی بر آمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ حافظ کامران اصغر کی ہدایت پر پولیس نے308ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں205اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں، پولیس نے چھاپے مار کر 67 منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 11 سو 40 لیٹر شراب سینکڑوں لٹر لہن اور چالو بھٹیاں بھی پکڑ لیں، 17 کلو سے زائد چرس، 2 کلو سے زائد ہیروئن اور آئس بھی بر آمد کر لی گئی ہے