گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)کیمیکل سے تیاردودھ کی کھلے عام فروخت،شہری بیماریوں میں مبتلا ہونیلگے،گلی محلوں میں کیمیکل سے تیارمضرصحت دودھ کی فیکٹریاں،فوڈاتھارٹی کارروائی سے گریزاں ہے،گلی محلوں سمیت مضافات میں کیمیکل سے تیارہونے والے مضرصحت دودھ کی فیکٹریاں کھل گئی ہیں، جہاں روزانہ سینکڑوں من جعلی دودھ تیارکرکے ہوٹلوں اورگھروں میں سپلائی کیاجارہاہے، ذرائع سے پتہ چلاہے کہ ان فیکٹریوں میں زہریلے کیمیکل، آئل،سرف ،کھادوغیرہ سے جعلی مضرصحت دودھ تیارکیاجاتاہے ،کیمیکلزسے تیارمضرصحت دودھ کے استعمال سے شہری خاص کربچے ہیپاٹائٹس سمیت موذی امراض میں مبتلاہونے لگے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورڈپٹی کمشنروہاڑی سے ایسے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔