گگومنڈی:خاوندکو زہردیکر بیوی آشناکیساتھ فرار

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)آشناکے ساتھ مل کربیوی نے اپنے شوہرکوزہردے دیا،جس کے اثرسے خضرحیات ہسپتال پہنچ گیا،اس کی بیوی اپنے آشناارشدکے ساتھ بھاگ گئی، نواحی گاؤں241۔ای بی کے رہائشی خضرحیات کی بیوی طاہرہ بی بی کے دیہہ ہذاکے ارشدانصاری کے ساتھ ناجائزمراسم تھے گزشتہ روزارشدانصاری نے طاہرہ بی بی کے ساتھ سازبازہوکراپنے شوہرخضرحیات کوزہردے دیاجس سے خضرحیات کی طبیعت بگڑگئی توطاہرہ بی بی گھرسے لاکھوں کی نقدی،قیمتی موبائل اوردیگرسامان سمیٹ کرارشدانصاری کے ساتھ فرارہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔