میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کھلے عام فروخت

شہر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز کی بھر مار،انتظامیہ  کی خاموشی سوالیہ نشان
ساہیوال (سٹی رپورٹر )ساہیوال اور گردونواح میں غیر قانونی میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان۔ شہر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز کی بھر مار کے باعث شہریوں کی جانیں اورمستقبل دونوں خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں درجنوں میڈیکل سٹورز بغیر مستند کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے چلائے جارہے ہیں جہاں نہ صرف جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کی جارہی ہیں بلکہ نشہ آور ادویات کی کھلے عام فروخت بھی جاری ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی میڈیکل سٹورز سے نوجوان نسل کو نشہ آور گولیاں اور شربت آسانی سے دستیاب ہیں، جس کے باعث علاقے میں منشیات کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال نے والدین اور سماجی حلقوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔