لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش آصف، شہباز، سلمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم آصف، شہباز اور سلمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 1040 گرام ہیروئن اور 520 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہیگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او برکی عمران نواز اورپولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا