کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات، بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات، بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: مون سون سسٹم کے زیرِ اثر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب حالیہ سسٹم کے اثرات اور سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادل ہیں۔ ادارے نے مزید کہا کہ مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان موجود ہے، تاہم شہر کے بیشتر حصوں میں بارش متوقع نہیں۔