محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد، بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد، بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی پیشگوئی جاری کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پشاور میں بھی سرد اور خشک موسم متوقع ہے۔دیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بارش متوقع ہے۔ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔