پی ٹی آئی احتجاج کیس: علیمہ اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

پی ٹی آئی احتجاج کیس: علیمہ اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمی خان، جو پانچ اکتوبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں ملوث ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

وکلاء نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ دونوں خواتین اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہیں، جہاں اے ٹی سی نے انہیں طلب کیا ہوا تھا۔جج منظر علی گل نے وکلاء کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو ضمانت کے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔