5 اکتوبر احتجاج: عدالت نے علیمہ اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

5 اکتوبر احتجاج: عدالت نے علیمہ اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، جس میں دونوں بہنیں خود پیش نہیں ہوئیں۔ وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ علیمہ اور عظمی خانم اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں بہنوں پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے، جبکہ وکلاء نے کہا کہ واقعہ کے وقت دونوں لاہور میں موجود نہیں تھیں اور صرف پارٹی کے تعلق کی وجہ سے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو ضمانت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور وکلاء کی استدعا پر عبوری ضمانت برقرار رکھی۔