پانچ اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

پانچ اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔

جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر دونوں بہنیں عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ علیمہ اور عظمیٰ خانم کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا ہے، جہاں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔عدالت نے پیش کردہ مؤقف سننے کے بعد دونوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت 12 ستمبر تک بڑھا دی۔