زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ میں زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس  محمد فہیم ولی نے کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل الیکشن  نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، اے ٹی سی نے سزا سنائی، جب کسی کو سزا ہو جائے تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا ۔جسٹس سید ارشد علی  نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار کیس میں لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ اگر کسی کو سزا ہوجائے تو پھر بھی ان  کو حقوق حاصل ہوتے ہیں۔