نورین نیازی کا عمران کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی۔نورین نیازی کی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست آج  سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جسٹس ارباب محمد طاہر  درخواست پر سماعت کریں گے۔