پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے

صرف دو چیئرمینوں نے گاڑیاں واپس کیں، بعض ارکان نے واٹس ایپ کے ذریعے استعفے بھیجے
لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو چکے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی رکن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔استعفیٰ دینے کے باوجود بیشتر اپوزیشن ارکان اب بھی سرکاری گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ صرف دو چیئرمین حافظ فرحت عباس اور اویس عمر ورک نے استعفیٰ کے بعد گاڑیاں واپس کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اراکین نے اپنے استعفے بیرونِ ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیے، جبکہ چند ارکان نے استعفے ذاتی طور پر اسپیکر کے دفتر میں جمع کرائے۔