صدر مملکت اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد(یواین پی)صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 10روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گے۔اس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میںپاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے