بلاول اور آصفہ بھی صدر کے ساتھ ہوں گے‘مقدس مقامات کی زیارت کرینگے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )صدرِ مملکت آصف علی زرداری اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر آج عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت پانچ روزہ دورے کے دوران عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔ اس دورے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران کربلا سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی متوقع ہے۔