صدر آصف زرداری سرکاری دورے پر چین کے شہر چنگدو پہنچ گئے

چینی نائب وزیر خارجہ اور نائب گورنر سیچوان کی جانب سے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا
چنگدو( آن لائن ) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر  چنگدو پہنچ گئے، جہاں اْن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چنگدو ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر اس خصوصی دورے کے لیے پیشگی چنگدو پہنچے تھے اور دورے کے دوران ہر جگہ صدر پاکستان کے ہمراہ رہیں گے۔دورے کے دوران صدر آصف زرداری چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات ہوگی۔