اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کا مقصد علاقائی صورتحال اور پاکستان و چین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر چین جا رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام دو طرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تجارت اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر اہم مذاکرات کریں گے