اعوان ڈھائے والا اور مغلپورہ سے 4 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے دوران چیکنگ 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ملزموں شہزاد اور کاشف سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ادھر مغلپورہ پولیس نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزموں محکمین خان اور سمر علی کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1 کلو 340 گرام چرس اور 10 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔