پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کر دیے گئے، جس کے باعث بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ سڑکوں کی بندش اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا عملہ اسٹیشنز پر موجود ہے، جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔