پشاور:سکیورٹی خدشات پر بند کئی گئی بی آر ٹی سروس بحال

پشاور (خصوصی رپورٹ) پشاورمیں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کی جانے والی بی آر ٹی سروس بحال کر دی گئی ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آر ٹی کی مرکزی راہداری پر بسوں کی سروس عارضی معطل کر دی گئی تھی، تاہم فیڈر روٹس پر بس سروس معمول کے مطابق جاری رہی تھی۔