لاہور(آئی این پی )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی(پی اے اے) نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور کی فضائی حدود میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا نوٹم جاری کر دیا ۔جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پانچ فضائی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، جن میں جھنگ سے ساجن اور ریگٹ سے ڈی آئی خان سمیت دیگر مختلف فضائی راستے شامل ہیں۔یہ فضائی راستے 17 اور 18 ستمبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے تک بند رکھے جائیں گے۔