دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 4 وکٹ پر 316 رنز بنا لئے

ابتدائی3وکٹیں جلد گرنے کے باوجود افریقی ٹیم سنبھل گئی‘کپتان یمبا با ووما تھے نے 106 رنز بنائے
کیپ ٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 4 وکٹ پر 316 رنز بنالیے ہیں۔کیپ ٹائون میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے 80 اوورز میں 4 وکٹ پر 316 رنز بنائے ہیں،اوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
کپتان ٹیمبا با ووما تھے نے 106 رنز کی باری کھیلی ، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔جنوبی افریقی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 61 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد خرم شہزاد نے ایڈن مارکرم کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے گرد جیسے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور صرف مزید 11 رنز کے اضافے کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 70 اور تیسری وکٹ 72 رنز پر گری۔ویان ملڈر کو 5 رنز پر محمد عباس نے جبکہ ٹرسٹن اسٹبس کو صفر پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔