ڈکیتی اور چوری کے 8 عادی مجرم پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا خصوصی آپریشن جاری ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کے 8 لسٹڈ عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے گلشن راوی، نواں کوٹ، شالیمار، نواب ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مشکوک افراد کو راؤنڈ اپ کیادورانِ تفتیش مشکوک افراد کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ تمام افراد پولیس کو مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب عادی مجرم ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نعمان (36)، علی (42)، عرفان (37) اور توقیر (17 مقدمات میں مطلوب) جبکہ عمار (38)، وقار (35)، شہزاد (35) اور کاشف (54 سے زائد مقدمات میں مطلوب) مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں گلشن راوی، نواں کوٹ، شالیمار، نواب ٹاؤن اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم اور راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔