لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان خاور اور علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1,040 گرام آئس برآمد کی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان اندرونِ شہر سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ علی نقی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔