دو ماہ کے بچے داؤد کی لاش مل گئی، ریسکیو ٹیم نے بچے کو سی پی آر فراہم کیا، جانبر نہ ہو سکا
فیصل آباد(آ ئی این پی) نواحی علاقے چک نمبر 08 گ۔ب، ننکانہ روڈ پر سیالکوٹ سے آنے والی مسافر کوسٹر ٹائر پھٹنے کے باعث چھوٹی نہر میں جاگری، حادثے میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، نہر میں سرچ آپریشن کے دوران دو ماہ کے بچے داؤد ولد خلیل کی لاش مل گئی، ریسکیو ٹیم نے بچے کو سی پی آر فراہم کیا، تاہم بچہ جانبر نہ ہو سکا،حسنین، پسرِ لیاقت علی، عمر 35 سال مصباح پروین، دخترِ احسان علی، عمر 30 سال نوید اختر، پسرِ عنایت علی، عمر 50 سال راحیلہ، زوجہ طارق، عمر 35 سال عائشہ، زوجہ عبدالجبّار، عمر 50 سال ناصرہ، زوجہ اسلم، عمر 55 سال عمران، پسرِ عبدالحمید، عمر 30 سال داؤد، پسرِ خلیل، عمر 2 ماہ (جاں بحق)زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا،