ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا
نہر میں سرچ آپریشن کے دوران بچے دا ئود کی لاش ملی، سی پی آر بھی دیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے چک نمبر 8 گ ب، ننکانہ روڈ پر سیالکوٹ سے آنے والی مسافر کوسٹر ٹائر پھٹنے کے باعث چھوٹی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی جبکہ دو ماہ کا بچہ دا ئود جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ نہر میں سرچ آپریشن کے دوران خلیل کے دو ماہ کے بیٹے دا ئود کی لاش مل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو سی پی آر فراہم کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حادثے میں حسنین ولد لیاقت علی، عمر 35 سال؛ مصباح پروین دختر احسان علی، عمر 30 سال؛ نوید اختر ولد عنایت علی، عمر 50 سال؛ راحیلہ زوجہ طارق، عمر 35 سال؛ عائشہ زوجہ عبدالجبّار، عمر 50 سال؛ ناصرہ زوجہ اسلم، عمر 55 سال؛ اور عمران ولد عبدالحمید، عمر 30 سال زخمی ہوئے، جبکہ دا ئود ولد خلیل جاں بحق ہوا۔