سوات: گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق، بچہ شدید زخمی

 بارہ سالہ سمیع اللہ اورچار سالہ سلیمان موقع پر دم توڑ گئے، زخمی طفیل کوہسپتال منتقل کردیا گیا
 سوات(آئی این پی ) سوات میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق سوات کے علاقہ تندوڈاگ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق سوات پولیس سٹیشن رحیم آباد کے حدود تندوڈاگ میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں بارہ سالہ سمیع اللہ ،چار سالہ سلیمان دونوں بھائی جاں بحق اور ایک بچہ طفیل شدید زخمی ہے زخمی کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔