لاہور(آئی این پی )موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایم-5 ملتان سیکٹر میں پیش آنے والا بڑا حادثہ ٹل گیا جہاں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، تاہم فوری ریسپانس کے ذریعے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا