پولیس کی بھاری نفری تعینات ، مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی کوششیں،سڑک ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر) پریس کلب کے باہر ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ مستقل کرنے کے مطالبے پر نابینا ملازمین کا پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے سڑک ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی۔احتجاج کے باعث پریس کلب کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پریس کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔مظاہرین نے مستقل نہ کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔