اسلام آباد( آ ئی این پی )اسلا م آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر جزوی ہڑتال کی گئی ۔جمعہ کواسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو ئے ۔بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ۔