چودھری سالک حسین کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں میں ساتھ ہوں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر چودھری سالک نے کہاہے پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے،اپنی بات پر قائم ہوں، مجھ سے پوچھا گیا پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے،میں نے کہا کہ ہاں ہو رہی ہے، کوئی سازش نہیں ہورہی،نہ میں اس کاحصہ ہوں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ماورائے عدالت ہونے والے قتل پر بھی تشویش ہے،میں کہیں جا کر نہیں بیٹھا،نہ مستقبل کی تیاری کر رہا ہوں،ہماری ضرورت نہیں ہے تو وزیراعظم اشارہ کر دیں ہم مستعفی ہو جائیں گے۔مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ حکومتیں گرانے کی کوشش کرتے ہیں،لوگ آس لگائے ہوتے ہیں کہ جگہ خالی ہو تووہ جا کر بیٹھیں، پارٹی میں اور باہر ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں، حکومت گرانیکی خواہش خواہش ہی رہیگی،آخر دم توڑ جائے گی۔چودھری سالک کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو لائیں،پٹواری کرپٹ ہے تو اْس کا وزیراعلیٰ سے کیا تعلق ہے۔چودھری سالک کرپشن کے ثبوت لائیں،میں ساتھ ہوں،چودھری سالک نے کرپشن سے متعلق جو بات کی،اس سے زیادہ ہمیں احساس ہے۔