نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا،وزیراعلیٰ مریم نواز خود کہہ چکی ہیں پنجاب میں کرپشن ہے
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مجھے ابھی لیگل نوٹس نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، جب نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا 2 دن پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی تعیناتی سے متعلق الزام بالکل من گھڑت ہے، کرپشن سے متعلق بیان میرا ذاتی ہے، میں نے اپنے بھائی سے انٹرویو دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی بات نہیں کی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دو دن پہلے ان کا بیان نکال لیں انہوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔